السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بچوں کی ولادت یا شادی کی مناسبت سے عید (سالگرہ) منانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اسلام میں ہفت روزہ عید ’’جمعۃ المبارک‘‘ رمضان کے بعد شوال کی یکم تاریخ کو ’’عید الفطر‘‘ اور دس ذوالحجہ کو ’’عیدالاضحی‘‘ کے سوا اور کسی عید کا کوئی تصور نہیں ہے، البتہ ’’یوم عرفہ‘‘ کو اہل عرفہ کے لیے عید کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے جب کہ ایام تشریق کو عید الاضحی کی متابعت میں ایام عید قرار دیا جاتا ہے۔ کسی شخص کا اپنی یا اپنے بچوں کی ولادت یا شادی کی سالگرہ منانا غیر شرعی ہے اور اس کے جواز کی نسبت بدعت کے زیادہ قریب ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب