السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بسوں، ٹرکوں اور ٹیکسیوں وغیرہ کی زکوٰۃ کس طرح نکالی جائے گی؟ کیا ان کی قیمت پر زکوٰۃ ہو گی یا ان کے کرایہ سے حاصل ہونے والی آمدنی پپپر؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب تک ان گاڑیوں کو کرایہ پر دینے کے لیے استعمال کیا جائے تو زکوٰۃ ان سے وصول ہونے والی آمدنی پر ہو گی، جب کہ سال گزر جائے۔ ان کی قیمت پر زکوٰۃ نہیں ہو گی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب