السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے پاس ایک قطعہ اراضی ہے جو میں نے عمارت بنانے کے لیے خریدا تھا لیکن پھر کچھ مدت بعد ضرورت کی وجہ سے مجھے یہ فروخت کرنا پڑا، تو کیا اس مدت کی مجھے زکوٰۃ ادا کرنا پڑے گی جس میں یہ میرے پاس رہا اور میں نے اسے بیچا نہیں تھا؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب امر واقع اسی طرح ہے جس طرح آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے تو اس کی بیع سے قبل کی مدت کی آپ پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے، کیونکہ وجوب زکوٰۃ کی علت مفقود ہے اور وہ ہے قصد بیع، جب کہ آپ کا ارادہ، بیچنے کا نہیں تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب