السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی اپنے بیٹے کی شادی کے لیے کئی سالوں سے مال جمع کر رہا ہے تو کیا اس پر اس مال کی زکوٰۃ واجب ہے؟ یاد رہے اس مال کے جمع کرنے سے اس کا مقصد صرف اور صرف اپنے بیٹے کی شادی کا انتظام کرنا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس آدمی کو جمع شدہ تمام رقوم زکوٰۃ ادا کرنا پڑے گی بشرطیکہ جمع شدہ رقوم پر ایک سال گزر جائے، خواہ وہ بچے کی شادی ہی کے لیے جمع کیا گیا ہو، کیونکہ یہ رقوم جب تک اس کے پاس ہیں، اس کی ملکیت ہیں، لہذا اسے ہر سال ان کی زکوٰۃ ادا کرنی چاہیے تا آنکہ یہ رقوم شادی پر خرچ نہ ہو جائیں۔ کتاب و سنت کے دلائل کے عموم سے یہی بات ثابت ہوتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب