سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(110) ماہانہ تنخواہ کی زکوٰۃ

  • 8649
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1011

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک مقامی کمپنی میں ملازم ہوں اور تقریبا چار ہزار سعودی ریال تنخؤاہ لیتا ہوں جس میں ایک ہزار سعودی ریال مکان کا کرایہ ہے۔ کیا میری اس تنخواہ پر بھی زکوٰۃ واجب ہے؟ اگر واجب ہے تو کتنی؟ یاد رہے کہ اس تنخواہ کے علاوہ میرا کوئی کمائی کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تمہاری اس ماہانہ تنخواہ سے کچھ رقم بچ جائے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہو گی بشرطیکہ بچی ہوئی رقم نصاب کے مطابق ہو جو سعودی کرنسی کے مطابق چار سو ریال ہے اور اس پر ایک سال بھی گزر جائے۔ اگر ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے کچھ بچت کر کے جمع کرتے ہو تو احتیاط اور آسانی اس میں ہے کہ آپ ہر سال زکوٰۃ ادا کرن کے لیے ایک مہینہ مقرر کر لیں، جس میں اس سال کی اور سابقہ جمع شدہ پونجی کی زکوٰۃ ادا کر دیں مال کا چالیسواں حصہ بطور زکوٰۃ ادا کرنا واجب ہے، یعنی زکوٰۃ کی شرح اڑھائی فی صد سالانہ ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الزکاۃ: ج 2  صفحہ 111

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ