سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) خودکشی کرنے والے کو غسل دینا

  • 8640
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1714

سوال

(101) خودکشی کرنے والے کو غسل دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خود کشی کرنے والے کو بھی غسل دیا جائے گا اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

خود کشی کرنے والے کو غسل دیا جائے گا، اس کا جنازہ بھی پڑھا جائے گا اور اسے مسلمانوں کے ساتھ ہی دفن کیا جائے گا، اس لیے کہ وہ گناہ گار ہے، کافر نہیں، کیونکہ خود کشی معصیت ہے کفر نہیں، لہذا جو شخص خود کشی کرے، والعیاذباللہ اسے غسل دیا جائے گا، اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور اسے کفن دیا جائے گا لیکن معروف عالم دین اور ایسے لوگوں کو جن کی خاص اہمیت ہو، چاہیے کہ اس کی نماز جنازہ نہ پڑھیں تاکہ یہ گمان نہ ہو کہ وہ اس کے عمل سے راضی ہیں، اس لیے معروف عالم دین،  بادشاہ، قاضی، چئیرمین بلدیہ یا امیر شہر اس سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جنازہ ترک کر دیں اور یہ اعلان کر دیں کہ خود کشی کرنا غلط بات ہے تو یہ ایک اچھی بات ہے لیکن بعض نمازیوں کو اس کی نماز جنازہ پڑھ لینی چاہیے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2  صفحہ 99

محدث فتویٰ

تبصرے