سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(4) اہل سنت والجماعت کون ہیں

  • 864
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3963

سوال

(4) اہل سنت والجماعت کون ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اہل سنت والجماعت کون ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اہل سنت والجماعت سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے سنت نبوی کو مضبوطی سے تھام رکھاہے،اور اس پر متحدہوکرجمع ہوگئے ہیں سنت کے سوا انہوں نے کسی اور چیز کی طرف نظرالتفات ڈالنا گوارہ نہیں کیا، نہ علم وعقیدہ کے امور میں اور نہ عمل کے احکام ومسائل میں۔ اسی وجہ سے انہیں اہل سنت کے نام سے موسوم کیا گیا ہے مراد یہ ہے کہ یہ لوگ سنت کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے والے ہیں اور اسی طرح انہیں اہل الجماعت کے نام سے بھی موسوم کیا جاتاہے کہ یہ لوگ سنت ہی پر جمع ہوئے ہیں۔ اگر آپ اہل بدعت کے حالات کا جائزہ لیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ عقیدہ و عمل کے اختلاف میں مبتلا ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے دین میں جس قدر بدعات کو ایجاد کیا وہ اسی قدر سنت سے دور ہوتے چلے گئے ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ34

محدث فتویٰ

تبصرے