السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ان الفاظ کے بارے میں کیا حکم ہے: ’’اللہ آپ کے حال کے بارے میں پوچھتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ الفاظ استعمال کرنا جائز نہیں کہ ’’اللہ آپ کے حال کے بارے میں پوچھتا ہے۔‘‘ کیونکہ یہ اور اس طرح کے الفاظ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ …نعوذ باللہ… اللہ تعالیٰ کو معلوم نہیں، لہٰذا اسے پوچھنے کی ضرورت اور یہ بہت غلط بات ہے، گو قائل کا یہ ارادہ نہ بھی ہو کہ اللہ سے کوئی چیز مخفی ہے اور وہ پوچھنے کا محتاج ہے مگر اس کے باوجود اس عبارت سے یہ مفہوم اجاگرہوکرسامنے آجاتا ہے، لہٰذا اس طرح کی ترکیب لفظی کو ترک کرنا واجب ہے اس کے بجائے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے چاہئیں کہ ’’میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ آپ کی حفاظت فرمائے۔‘‘ اور ’’میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے لطف و کرم سے تمہیں نوازدے۔‘‘
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب