سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) دفن کے بعد میت کے لیے دعا کی کیفیت

  • 8602
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1190

سوال

(63) دفن کے بعد میت کے لیے دعا کی کیفیت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو دفن کرنے اور اس پر مٹی ڈال دینے کے بعد میت کے لیے کس طرح دعا کی جائے یعنی بیٹھ کر دعا کرنا افضل ہے یا کھڑے ہو کر؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص میت کو دفن کرنے اور اس پر مٹی ڈالنے کے بعد دعا کرنا چاہے تو اس کے لیے سنت یہ ہے کہ وہ کھڑا ہو کر دعا کرے، اس کے لیے دلیل وہ حدیث ہے جسے امام ابو داود نے اپنی سند کے ساتھ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب دفن میت سے فارغ ہوتے تو قبر کے پاس کھڑے ہو جاتے اور فرماتے:

(استغفروا لاخيكم واسالوا له بالتثنيت فانه الان يسال) (سنن ابي داود‘ الجنائز‘ باب الاستغفار عند القبر...الخ‘ ح: 3221 والمستدرك للحاكم: 1/370)

’’اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو اور اس کی ثابت قدمی کے لیے اللہ تعالیٰ سے سوال کرو، کیونکہ اب اس سے سوال کیا جائے گا۔‘‘

امام ابو داود اور منذری نے اس حدیث پر سکوت فرمایا۔ امام حاکم نے بھی اسے روایت کیا اور صحیح قرار دیا ہے۔[1] علاوہ ازیں امام بزار نے بھی اسے روایت کیا اور فرمایا ہے کہ یہ حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف اسی طریق سے مروی ہے۔


[1] مستدرک حاکم: 1/ 270 والمنذري في الترغیب: 345/4 والبزار فی مسندہ: 91/2، حدیث: 445

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر:  ج 2  صفحہ66

محدث فتویٰ

تبصرے