سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(62) دفن کے بعد میت کے لیے دعا و استغفار کی غرض سے قبر پر کھڑا ہونا

  • 8601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1356

سوال

(62) دفن کے بعد میت کے لیے دعا و استغفار کی غرض سے قبر پر کھڑا ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میت کو دفن کرنے اور اس پر مٹی ڈال دینے کے بعد قبر کے پاس میت کے لیے استغفار یا دعا کرنے کے لیے کھڑا ہونا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں میت کو دفن کرنے اور اس پر مٹی ڈال دینے کے بعد دعا و استغفار کے لیے قبر کے پاس کھڑا ہونا جائز ہی نہیں، بلکہ مستحب ہے، کیونکہ ابو داود اور حاکم نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے صحیح حدیث روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دفن میت سے فارغ ہوتے تو قبر کے پاس کھڑے ہو جاتے اور فرماتے:

(استغفروا لاخيكم واسالوا له بالتثنيت فانه الان يسال) (سنن ابي داود‘ الجنائز‘ باب الاستغفار عند القبر...الخ‘ ح: 3221 والمستدرك للحاكم: 370/1)

’’اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو اور اس کی ثابت قدمی کے لیے اللہ تعالیٰ سے سوال کرو، کیونکہ اب اس سے سوال کیا جائے گا۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر:   ج 2  صفحہ66

محدث فتویٰ

 

تبصرے