سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا

  • 8594
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1342

سوال

(55) کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان نے ایک کافر لڑکے کو اپنا متبنی بنایا تھا لیکن وہ بالغ ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گیا تو کیا اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں خواہ وہ کسی مسلمان کا متبنی ہو یا نہ ہو اور خواہ وہ بالغ ہو یا نہ ہو۔ ہاں البتہ اگر کوئی ایسی بات مل جائے جو اس کے اسلام پر دلالت کرتی ہو تو پھر اسے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز ہے۔ یاد رہے اسلام میں متبنی (لے پالک) بنان حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿ادعوهُم لِءابائِهِم﴾

’’(مومنو!) ان (لے پالکوں) کو ان کے (اصلی) باپوں (کے نام) سے پکارا کرو۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ62

محدث فتویٰ

تبصرے