سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(102) اللہ تعالی کا واسطہ دے کر کسی معمولی چیز کا سوال نہیں کرنا چاہیے

  • 859
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2125

سوال

(102) اللہ تعالی کا واسطہ دے کر کسی معمولی چیز کا سوال نہیں کرنا چاہیے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ اللہ تعالیٰ کی ذات کے واسطے سے سوال کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں: ’’میں تجھ سے اللہ کی ذات کے واسطے سے یہ سوال کرتا ہوں۔‘‘ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اللہ کی ذات اس سے کہیں عظیم ہے کہ انسان اس کے واسطے سے دنیا کا کوئی سوال کرے اور اسے حصول مقصود کے لیے وسیلہ بنائے، لہٰذا کسی کو اس طرح سوال نہیں کرنا چاہیے کہ تجھے اللہ کی ذات کا واسطہ یا اللہ کی ذات کے واسطے سے تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں وغیرہ۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ179

محدث فتویٰ

تبصرے