سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) جب نماز جنازہ اور فرض نماز جمع ہو جائیں

  • 8576
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 904

سوال

(37) جب نماز جنازہ اور فرض نماز جمع ہو جائیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور وہ دیکھے کہ لوگ جنازہ پڑھ رہے ہیں، وقت بھی تنگ ہو مثلا نماز مغرب کا وقت ہو (ابھی اس نے نماز پڑھنی ہو) تو کیا وہ نماز مغرب پڑھے یا نماز جنازہ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر فرض نماز کا وقت ختم ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو پہلے نماز جنازہ پڑھ لے کیونکہ اس طرح فرض نماز فوت نہیں ہو گی جب کہ پہلے فرض پڑھنے کی صورت میں نماز جنازہ فوت ہو جائے گی اور اس طرح آدمی دونوں فضیلتوں کو حاصل کر سکے گا اور اگر فرض نماز کے وقت کے ختم ہو جانے کا اندیشہ ہو تو پھر فرض نماز شروع کر لے اور نماز جنازہ چھوڑ دے کیونکہ نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ کچھ لوگوں کے پڑھ لینے کی صورت میں یہ فرض سب کی طرف سے ادا ہو جاتا ہے جب کہ فرض نماز کے لیے وقت شرط ہے جب تک وقت باقی ہو تو اس میں گنجائش ہے لیکن جب وقت تنگ ہو تو اس وقت فرض نماز کا ادا کرنا متعین ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب الجنائر: ج 2  صفحہ 50

محدث فتویٰ

تبصرے