السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہم نے عام لوگوں سے یہ بات بہت سنی ہے کہ وفات کے بعد بیوی اپنے شوہر کے لیے حرام ہو جاتی ہے لہذا شوہر کے لیے اس کی طرف دیکھنا اور اسے قبر میں اتارنا جائز نہیں ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شرعی دلائل سے یہ بات ثابت ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ بیوی اپنے شوہر کو غسل دے اور اسے دیکھے اور شوہر اپنی بیوی کو غسل دے اور اس کی طرف دیکھے۔ حضرت اسماء بنت عمیس نے اپنے شوہر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خود غسل دیا تھااور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے وصیت فرمائی تھی کہ انہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ غسل دیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب