سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) مسجد نبوی کے توسیع شدہ حصے میں نماز کا حکم

  • 8547
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1035

سوال

(08) مسجد نبوی کے توسیع شدہ حصے میں نماز کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسجد نبوی کے توسیع شدہ حصہ میں چھتریوں کے نیچے نماز پڑھنا بھی اسی طرح ہے جس طرح مسجد نبوی کے اندر نماز ادا کرنا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ مقامات جو توسیع کے وقت مسجد نبوی میں داخل ہو جائیں تو ان کا حکم بھی مسجد ہی کا ہے لہذا مسجد نبوی میں جو اضافہ و توسیع کی گئی اور جن مقامات کو اس میں داخل کر دیا گیا ان کا حکم بھی مسجد نبوی ہی کا ہے کہ وہاں اجروثواب زیادہ ملتا ہے، اگرچہ پہلی اور دوسری صفوں میں نماز ادا کرنے کے اعتبار سے اجروثواب میں یقینا فرق ہو گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ26

محدث فتویٰ

تبصرے