السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا ایک سید دوسرے سید کو زکوۃ دے سکتا ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر تو کوئی شخص واقعی اہل بیت میں سے ہو تو اسے زکوۃ لینا جائز نہیں ہے ،دینے والا خواہ کوئی بھی ہو۔نبی کریم نے فرمایا: «إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَةَ، إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ، وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ، لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»(نسائی:2609)یہ صدقہ محمد اور آل محمد کے لئے کھانا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ لوگوں کے مالوں کی میل ہوتی ہے ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |