داڑھی کو کا لے رنگ سے رنگنے اور ایسا کر نے والے کے با رے میں کیا حکم ہے ؟
سفید با لو کو خوا ہ وہ سر میں ہو ں یا داڑھی میں کا لے رنگ سے رنگنا جا ئز نہیں ہے کیو نکہ صحیح حدیث سے یہ ثا بت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فر ما یا ہے کا لے کے علا وہ دیگر رنگوں مثلا ً سرخ اور پیلے سے رنگنا جا ئز ہے مہند ی اور وسمہ ملا کر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں نبی کر یمﷺ نے فر ما یا تھا کہ :
"ان سفید با لوں کے رنگ کو بدل دو اور انہیں (حضرت ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ) سیا ہی کے استعمال سے بچائو ۔"نیز آپ ﷺنے فر ما یا کہ:
"یہود و نصا ری اپنے با لوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخا لفت کر و ۔"
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب