داڑھی منڈانے رخسا روں کے با لوں کے منڈانے اور داڑھی اور مونچھوں کے چھوڑ دینے کے با رے میں کیا حکم ہے ؟
داڑھی منڈانا جا ئز نہیں کیو نکہ صحیح حدیث میں رسو ل اللہ ﷺ کا یہ ارشا د گرا می مو جو د ہے کہ :
"مو نچھیں کترائو ،داڑھیا ں بڑھا ئو اور مشرکو ں کی مخا لفت کر و۔" نیز آپ ﷺ کا ارشا د ہے :
"مو نچھیں کترائو ۔داڑھیا ں بڑھا ئو اور مجو سیوں کی مخا لفت کر و ۔ "داڑھی ان با لو ں کو کہتے ہیں جو رخسا روں اور ٹھوڑی پر ہو ں جیسا کہ صا حب لسا ن و قا مو س نے واضح کیا لہذا رخسا روں اور ٹھوڑی کے بالوں کو منڈا نا کٹوا نا نہیں چا ہیے بلکہ وا جب ہے کہ انہیں چھو ڑ دیا جا ئے اللہ تعا لی سب مسلما نو ں کو اصلا ح احو ا ل کی تو فیق عطا فر ما ئے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب