جو شخص داڑھی کو کا لے سیا ہ رنگ سے رنگے اس کے با ر ے میں کیا حکم ہے ؟ کیا ایسا کر نے وا لا گناہ گا ر ہو گا یا نہیں ؟ داڑھی کو منڈانے اور کا لا کر نے میں کیا فر ق ہے ؟
داڑھی اور سفید با لو ں کو مہندی وسمہ وغیرہ سے رنگنے کی شرعی طور پر اجا زت ہے لیکن کا لے رنگ کی اجا ز ت نہیں ہے نبی کریم ﷺ کی صحیح احا دیث سے اسی طرح ثا بت ہے چنا نچہ حضرت جا بر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مر وی ہے کہ :
فتح مکہ کے دن " ابو قحا فہ (حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے وا لد ) رسول اللہ ﷺ کی خد مت میں لا یا گیا تو ان کا سر ثغا مہ1 کی ما نند تھا رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا انہیں ان کی کسی خا تو ن کے پا س لے جا ئو جو ان کے بالوں کو کسی چیز سے رنگ دے لیکن انہیں سیا ہ رنگ سے بچا نا ۔"
مسند احمد کی ایک روا یت ہے کہ اگر میں کسی بو ڑھے آدمی کو ان کے گھر ہی میں رہنے کی اجا ز ت دیتا تو ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عزت افزا ئی کی وجہ سے ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پا س خو د چل کر جا تا حضرت ابو قحا فہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلما ن ہو گئے ان کے سر اور داڑھی کے با ل ثغا مہ کے پھولو ں کی ما نند سفید تھے رسول اللہ ﷺنے فر ما یا ۔
(۱)۔ثغامہ ایک قسم کاسفید پھولوں والا پودا ہے۔
''سب سے بہترین چیز جس سے تم سفید با لو ں کو رنگو وہ مہندی اور وسمہ ہے۔''
داڑھی کو منڈوانا اور کا لے رنگ سے رنگنا دونوں ممنوع ہیں لیکن منڈانا کا لے رنگ سے رنگنے کی نسبت زیا دہ سخت گناہ ہے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب