اس شخص کے با ر ے میں آپ کی کیا رائے ہے جو یہ کہتا ہے کہ جس کا کو ئی استا د نہیں اس کا استا د شیطا ن ہے ؟
بے شک علم حا ملین علم ہی سے حا صل کیا جا سکتا ہے اور وہ علماء صالحین ہیں جو ان سے علم حاصل کر ے گا وہ بہت فا ئدہ اٹھا ئے گا نص کو سمجھ لے گا علم و عمل کو پہچا ن لے گا اور جو شخص محض کتا بوں کے مطا لعہ پر اکتفاء کر ے گا اس سے بہت سی چیزیں مخفی رہ جا ئیں گی اور بعض کو وہ صحیح طور پر نہ سمجھ سکے گا لیکن یہ قو ل مجھے کسی مر فوع یا موقوف حدیث میں نظر نہیں آیا ہو سکتا ہے کہ علما ء میں سے کسی نے یہ با ت اس لئے کی ہو تا کہ لو گ علما ء کے حلقوں میں شرکت کر یں اور اہل علم کی مجلسو ں سے دور نہ ر ہیں
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب