سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ائمہ ار بعہ نے اپنی تقلید کو لا ز م قرار نہیں دیا

  • 8514
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 2861

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بہت سے فقہی  مسا ئل میں   علما ء اسلام میں  اختلا ف ہے علماء  اسلام  سے میری  مراد  ائمہ  اربعہ  ہیں تو سوال یہ ہے  کہ کیا  کسی ایک مذہب   سے وابستہ  شخص  کے لئے  یہ جا ئز  ہے کہ وہ  کسی مسئلہ میں  کسی دوسرے  مذہب کے قو ل  کو  جو اس  کے مناسب حا ل  ہو اختیا ر کر ے مثلا میرا تعلق  ایک ایسے مذہب سے ہے  جس میں زینت کے لئے استعما ل ہو نے والے  زیورات  میں زکوۃ  نہیں ہے جب  کہ میں بہت سے علما ء  دیگر سے  یہ سنا ہے  کہ ان میں بھی زکوۃ ہے  خلاصہ یہ کہ  کیا  ایک مسلمان  کے لئے  یہ جا ئز ہے کہ وہ ایک مذ ہب سے وابستہ  ہو تے ہوئے  کسی مسئلہ میں   کسی دوسر ے مذہب کی رائے  کو اختیا ر  کر لے  جب  کہ اسے  فقہی  مسا ئل  کا خا طر خواہ  علم ہو-


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے شک ایک مسلمان  کا مقصود   و مطلو ب حق  ہے ۔ وہ جب بھی حق کو پا تا ہے  اس کے مطا بق ہی عمل کر تا ہے  ائمہ اربعہ نے   کسی کو بھی اس با ت کا پا بند نہیں کیا  کہ وہ ہر چیز میں اس کی تقلید کر ے  انہوں نے صرف یہ  بتا یا  ہے  کہ ان  کے  نزدیک   پسند  یدہ  اور  قا بل  ترجیح  قو ل  کو ن سا ہے  اور دوسروں کو انہوں نے  حکم  یہ دیا ہے  کہ اگر دوسروں کے قول  میں نہیں  حق مل جا ئے  تو اسے لے لیں لہذا کو ئی شخص بھی  کسی  ایک امام  کے قو ل  کا پا بند نہیں  ہے کہ وہ  ہر چیز کی تقلید کر ے اسی طرح کسی کے لئے  یہ بھی  جا ئز  نہیں ہے کہ  وہ  تخفیف  یا  خواہش  کی  پیروی   میں رخصتوں  یا علماء  کی لغزشوں  یا ان کی غلطیوں  کو ڈھو نڈتا  پھر ے  اکثر ائمہ  جو زیورات  میں زکوۃ  کے قا ئل  نہیں ہیں   انہوں نے اسے استعما ل کی  اشیا  پر قیاس کیا  یا بعض صحا بہ کرا م رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے منقو ل  آثا ر سے استد لال  کیا ہے  جب کہ صحیح اور مر فوع  احا دیث  سے ثا بت  یہ ہے کہ  زیورات  میں بھی  زکواۃ فر ض ہے  جو زکوۃ ادا نہ کر ے  اس کے لئے  سخت و عید  آئی ہے  لہذا  یہ دلیل  قیاس  اور آثار کی نسبت قابل ترجیح ہے یہی  وجہ  ہے  کہ علماء محققین  نے اسے اختیا ر  کیا ہے ۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتویٰ کمیٹی

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ