جب کو ئی شخص کا لج کے لیکچر یا کسی علمی مجلس میں دیر سے اس وقت پہنچے جب استا د نے لیکچر شروع کر دیا ہو تو پھر افضل کیا ہے سلا م کہے یا سلام نہ کہے اور مجلس میں بیٹھ جا ئے ؟
سلام کہنے سے اگر درس منقطع ہوتا یا حا ضرین مجلس تشویش محسوس کر تے ہو ں تو افضل یہ ہے کہ سلام نہ کہے اور اگر سلام کہنے سے اس طرح کی کو ئی با ت رو نما ہو تی ہو تو مجلس میں آنے والے ہر شخص کے لئے سلا م کہنا سنت ہے لہذا اسے سلا م کہنا چا ہیے اور اگر حا ضر ین میں سے کو ئی ایک شخص بھی سلا م کا جوا ب دے دے تو یہ کا فی ہے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب