بعض لو گو ں کا خیا ل ہے کہ عبا دا ت و معا ملا ت کو صحیح طر یقے سے ادا کر نے کے لئے ایک مسلما ن کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ مشہور مذا ہب اربعہ میں سے کسی ایک مذہب کی تقلید کر ے لیکن مذہب شیعہ امامیہ اور شیعہ زید یہ ان چا روں مذاہب میں سے نہیں ہیں تا آپ کی خدمت میں گزارش ہے ۔ کیا آپ اس رائے سے علی الاطلاق اتفا ق کرتے ہیں کہ چا روں مذاہب میں سے کسی ایک کی تقلید کی جا ئے لیکن مذہب شیعہ امامیہ واثنا عشر یہ کی تقلید نہ کی جا ئے ۔؟
ہر مسلما ن پر فرض ہے اگر وہ خو د کتا ب و سنت سے احکام اخذکرسکتا ہو تواللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ ﷺ کی اتباع کر ے اور اگر وہ خود احکا م اخذ نہیں کر سکتا تو جب اسے دین میں کو ئی مشکل پیش آئے تو وہ اہل علم سے پو چھ لے اور کو شش کر ے کہ جو زیا دہ بڑا عا لم ہو اس سے با لمشا فہ یا خط وکتا بت کے ذریعہ استفسار کر ے ۔ کسی مسلما ن کے لئے یہ جا ئز نہیں ہے کہ وہ مذہب شیعہ زیدیہ یا ان جیسے دیگر مبتد عین (اہل بدعت ) مثلا خوا ر ج معتزلہ اور جہمیہ وغیرہ کی تقلید کر ے البتہ مشہور مذ اہب اربعہ میں سے کسی کی طرف انتسا ب میں کو ئی حرج نہیں جب کہ وہ تعصب سے کا م نہ لے اور اس مذہب کی وجہ سے دلیل کی مخا لفت نہ کر ے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب