بارہو یں:
اور جن لو گو ں کو یہ اللہ کے سوا پکا رتے ہیں وہ کو ئی چیز بھی تو نہیں بنا سکتے بلکہ خو د ان کو ( دوسرں کی طرح ) بنا یا گیا ہے (وہ ) لاشیں ہیں بے جا ن ۔
اس ایت میں تو ان لو گو ں کی تر دید کی گئی ہے جنہوں نے غیر اللہ یعنی ملائکہ حضرت عزیر علیہ السلام حضرت عیسی علیہ السلام لا ت غزی منا ت وغیرہ کی عبادت کی اور بیا ن کیا گیا ہے کہ یہ تو کچھ بھی نہیں کر سکتے حتی کہ مکھی تک بھی پیدانہیں کر سکتے بلکہ یہ تو خو د مخلو ق ہیں مریوب ہیں ایک دن فوت ہو نے وا لے ہیں اور ہمیشہ زندہ رہنے والے نہیں ہیں لیکن دوسر ے دلا ئل سے ثا بت ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک زندہ ہیں اور پھر آخر زما نے میں نا زل ہو ں کے درمیا ن حضرت محمد ﷺ کی شر یعت کے مطا بق فیصلے کر یں گے اور پھر فو ت ہوں گے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب