دسواں:
اور جب تک زندہ رہوں مجھ کو نماز اور زکوۃ کا ارشاد فر مایا ہے
اللہ سبحا نہ وتعالیٰ ٰ نے قرآ ن مجید میں ذکر فر مایا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے جو ماں کی گود میں کلام کیا تھا اس میں ایک یہ جملہ بھی تھاکہ اللہ سبحا نہ وتعالیٰ ٰ نے انہیں یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ جب تک زندہ رہیں نماز پڑھتے اور زکوۃ ادا کر تے رہیں اس میں نہ تو ان کی زندگی کی تحدید ہے اور نہ ہی ان کی وفا ت کے وقت کا بیا ن ہے اس کا ذکر تو ان آیت میں ہے جو قبل ازیں بیا ن کی جا چکی ہیں اور اصو ل یہ ہے کہ مجمل نصوص کو مفصل پر محمو ل کیا جا تا ہے بعض کو بعض سے الگ نہیں کیا جا تا اور نہ محض متشا بہ آیات ہی کو لے کراس طرح کو ئی فیصلہ کیا جا تا ہے کہ آیات محکمات کو چھوڑ دیا جا ئے کیو نکہ یہ سب آیات اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ہیں اور بعض آیات بعض دیگر وضا حت اور تصدیق کر تی ہیں ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب