پا نچویں:
''وہ تو ہما رے ایسے بندے تھے جس پر ہم نے فضل کیا اور بنی اسرا ئیل لے لئے ان کو (اپنی قدرت کا ) نمو نہ بنا دیا ''
اس آیت کر یمہ سے تو یہ ثا بت ہو تا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعا لیٰ کے بندے تھے اللہ تعا لیٰ نے انہیں رسا لت سے نوا زا وہ رب الٰہ نہیں بلکہ وہ اللہ تعا لیٰ کے کما ل قدرت کی نشا نی ہے خیرو بھلائی کے سلسلہ میں کہ ایسا اعلی نمونہ ہے جس کی پیروی کی جا ئے اور جس کے نقش قدم پر چلا جا ئے اپنے معنی مفہوم کے اعتبا ر سے یہ آیت پہلی آیت ہی کے مانند ہے اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر کی کو ئی تحدید نہیں ہے بلکہ اس کا بیا ن اور اس کی تحد ید ہمیں دیگر نصو ص کتا ب و سنت سے ملتی ہے جیسا کہ قبل ازیں یہ بیا ن کیا جا چکا ہے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب