چوتھی:
(الاحزاب 33/62)
''اور تم اللہ کی عاد ت میں تغیرو تبدل نہ پا ئو گے ''
یہ جملہ اگر چہ عا م ہے مگر ان آیات و معجزا ت نے اسے خا ص کر دیا جن کا اللہ تعا لیٰ نے اپنے نبیوں کے ہا تھو ں ظہور کر وا یا ہے اور جو ان کی قو مو ں کے لئے ان کی نبو ت کی دلیل تھے مثلا مو سی علیہ السلام کے عصا ما ر نے سے دریا میں با رہ خشک را ستے بن جا نا حضرت عیسی علیہ السلام کا اللہ تعالیٰ ٰ کے حکم سے بر ص و جذا م کے مر یضوں کو صحت یا ب اور مردوں کو زندہ کر نا اور دیگر معجزا ت جو بکثرت ہیں اور مشہو ر و معروف ہیں اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کا زندہ آسمانوں پر اٹھا نا اور صدیو ں تک انہیں زندہ با قی رکھنا اور آخر زما نے میں انہیں نا زل کر نا بھی انہیں خوا رق عاد ات میں سے ہے ، اللہ تعالیٰ ٰ نے اپنے رسولوں کو عطا فر ما ئیں اور اس میں کو ئی تعجب کی با ت نہیں ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب