حضرت عیسی علیہ السلام ابن مر یم کا نا م مسیح کیو ں پڑا ؟
حضرت عیسیٰ بن مر یم کا نا م مسیح اس لئے ہے کہ آ پ جب بیماری میں مبتلا کسی مریض کے جسم پر مسح کر تے یعنی ہا تھ پھیر تے تو وہ اللہ کے حکم سے صحت یا ب ہو جا تا تھا بعض سلف نے کہا ہے کہ اس کی وجہ تسمیہ دعوت دینے کے لئے زمین میں کثرت سے سیر و سیا حت ہے ان دونوں قو لو ں کے مطا بق مسیح بمعنی ما سح ہے اس سلسلہ میں ایک قول یہ ہے کہ اس نا م کی وجہ یہ ہے کہ آ پ مسیح القد میں تھے ، یعنی آپ کے قد م پو رے زمین پر لگتے تھے (ہما رے قدموں کی طرح ) ان میں ایسا حصہ نہیں تھا جو کہ زمین پر نہیں لگتا ایک قو ل اس نا م کے متعلق یہ ہے کہ آ پ کو بر کت سے نوا زا گیا اور یہ نا م مسح بر کت کے محا ورہ سے مشتق ہے اور ایک قو ل یہ ہے کہ آ پ کو گنا ہ سے پا ک کر کے بنا دینے کی وجہ سے یہ نا م پڑا ان معنوں کے اعتبا ر سے مسیح بمعنی ممسو ح ہے لیکن پہلا سبب سے زیا دہ وا ضح ہے واللہ اعلم بہر حا ل اس مسئلہ سے عقیدہ و عمل کا کو ئی تعلق نہیں ہے ۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب