السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ جائز ہے کہ انسان مفتی سے یہ کہے کہ اس بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ یا اس کے بارے میں اسلام کی کیا رائے ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ پیرایہ بیان اختیار نہیں کرنا چاہیے کہ اس کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے یا اس کے بارے میں اسلام کی کیا رائے ہے؟ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ مفتی جواب دینے میں غلطی کربیٹھے، لہٰذا عین ممکن ہے کہ وہ جو جواب دے وہ اسلام کا حکم نہ ہو اور اگر حکم نص صریح ہو تو پھر کوئی حرج نہیں، مثلاً: اگر یہ کہا جائے کہ مردار کھانے کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے؟ تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ مردار کھانے کے بارے میں اسلام کا یہ حکم ہے کہ وہ حرام ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب