کیا نبی کریمﷺکی ذات گرامی پر صلواۃ وسلام کے بجائے حرف''ص ''یا''صلعم'' کے ساتھ اشارہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؟
رسول اللہ ﷺکی ذات گرامی پر صلواۃ وسلام کے الفاظ استعمال کرنے کی بجائے ان حروف کے ساتھ اشارہ کرنا غلط ہے۔اگرچہ متاخرین کی کتابوں میں اس کابکثرت استعمال ہے لیکن صحیح بات یہ ہے کہ صلواۃ وسلام کے الفاظ مکمل طور پر لکھے جایئں۔تاکہ قاری بھی اسے پڑھ سکے۔ اور کاتب بھی لکھنے کا اجر وثواب حاصل کرسکے اور قاری بھی ثواب حاصل کرسکے۔رمز کی صورت میں قاری یاتو اسے پڑھے گا ہی نہیں یا رمز ہی کے ساتھ پڑھے گا۔
هذا ما عندي والله اعلم بالصواب