سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) نبی کریمﷺ کا میت کے پاس تشریف لانا

  • 8459
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1401

سوال

(169) نبی کریمﷺ کا میت کے پاس تشریف لانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی کریمﷺ میت کے پاس خود بنفس نفیس تشریف لاتے ہیں یا آپ کی صورت دکھائی جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریمﷺ کی تشریف آوری ان غیبی امور میں سے ہے جو توفیقی ہیں۔ان کا علم صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ اپنے بندوں کوبتائے لہذا کسی نص شرعی کے بغیر ان امور میں غور وخوض کرنا جائز نہیں ہے یہ کسی بھی آیت یا حدیث سے قطعاً ثابت نہیں ہے۔کہ آپﷺ خود بنفس نفیس یا آپ کی صورت میت کے پاس تشریف لاتی ہے ہاں البتہ یہ ضرور  ثابت ہے کہ قیامت کے دن لوگ آپ کے پاس جمع ہوکر یہ درخواست کریں گے کہ آپﷺ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ٰ کے پاس ان کی سفارش کریں یا قیامت کے دن سے متعلق اس طرح کی دیگر باتیں جو نبی کریمﷺ سے ثابت ہیں۔اور جو آپکے خصائص میں سے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے