سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پرسلام

  • 8456
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1437

سوال

(166) نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پرسلام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب سلام بدعت حسنہ ہے تو کیا لوگوں کو نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر سلام کرنے سے منع کرنا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں! رسول اللہ ﷺ کی ذات گرامی اور دیگر حضرات انبیاء کرامعلیہ السلام  پر صلواۃ  پڑھنا بدعت حسنہ نہیں ہےجیسا کہ سائل نے اپنے سوال میں زکر کیا ہے بلکہ یہ حکم شریعت ہے جیسا کہ اولہ شرعیہ سے یہ ثابت ہے لہذا لوگوں کو صلواۃ وسلام سے منع نہیں کرنا چاہیے۔الا یہ کہ کسی ایس طریقے سے پڑھا  جائے جو سلف صالح حضرات صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  اور تابعین کے عہد میں معروف نہ ہو مثلا جیسا کہ مؤذن ازان کے بعد جہری آواز میں پڑھے یاکچھ لوگ مخصوص اوقات میں جمع ہوکر صلواۃ وسلام پڑھیں۔تو یہ سلف صالح سے ثابت نہیں ہے تو اس انداز سے پڑھنا بدعت ہوگا جب کہ مطلق صلواۃ وسلام پڑھنا حکم شریعت ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے