کیا صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین لوگوں کو نبی کریم ﷺ پر سلام کے موقعہ پر کھڑا ہونے سے منع کیاکرتے تھے۔؟
صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین کی نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر سلام کے وقت کھڑا ہونے کی مطلقاً عادت نہ تھی۔وہ آپ کی قبرکی زیارت کے وقت کھڑا ہوتے نہ کسی دوسرے وقت اور نہ ان کا معمول تھا کہ جب بھی مسجد نبوی ﷺ میں آیئں تو کھڑے ہوکر سلام بھی پڑھیں ہاں البتہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ ثابت ہے کہ وہ جب سفر سے واپس آتے تو مسجد نبوی میں داخل ہوتے اور نماز سے فراغت کے بعد رسول اللہ ﷺ کی قبر شریف کے پاس آتے اور سلام پڑھتے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب