کیا نبی اکرمﷺ کو کسی حاجت کے لئے پکارنا یا آرام و مصائب میں آپ سے مد د مانگنا آ پ کی قبر شریف ک قریب یادور سے پکارنا شرک قبیح ہے یا نہیں؟
نبی اکرمﷺکی وفات کے بعد آپﷺ کو پکارنا آپﷺ سے فریاد کرنا اور حاجتوں کے پورا کرنے اور مشکلات کے ازالہ کے لئے آپﷺ سے مددطلب کرنا شرک اکبر ہے۔جس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔خواہ کوئی آپ کی قبر شریف کے پاس سے آپﷺ کوپکارے یا دور کہے مثلا یوں کہے:'' یا رسول اللہ مجھے شفا عطا فرمادیجئے۔''یا میرے غائب کو واپس لوٹا دیجئے وغیرہ تو یہ شرک ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب