بعض لوگوں کا خیال ہے کہ نبی کریمﷺ پر ایک باردرود بھیجنا فرض ہے اور باقی مستحب ہوگا اس مسئلہ کی وضاحت فرمادیں؟
یقیناً نبی کریمﷺ کی ذات گرامی پر صلواۃ وسلام بھیجنا فرض ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ٰ سے ثابت ہے کہ:
''مومنو ! تم بھی پیغمبر پر درود اور سلام بھیجا کرو۔''
اصول یہ ہے کہ امر وجوب کےلئے ہوتا ہے۔اور جب آیت کریمہ سے تکرار کا وجوب ثابت نہیں ہے تو معلوم ہوا کہ زندگی بھر میں کم از کم ایک بار درود پڑھنا تو فرض ہے اور باربار پڑھنا مستحب ہے کیونکہ بہت سی احادیث میں درود کی ترغیب دی گئی ہے۔ ہاں البتہ ان مقامات میں درود پڑھنا واجب ہوگا جہاں درود پڑھنا احادیث میں واجب قرار دیا گیا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب