سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) کافروں کے ساتھ تجارت

  • 8431
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1623

سوال

(141) کافروں کے ساتھ تجارت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کافر کے ساتھ تجارت  جائز ہے۔ خصوصا جب کہ ہمیں انکی مصنوعات کی ضرورت بھی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان شاء اللہ بوقت ضرورت کفار کی بنائی ہوئی چیزوں کے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔جس طرح کہ ہم عصرحاضر میں کافر حکومتوں کے ساتھ معاملہ کرکے ان کی مصنوعات مثلا گاڑیاں لباس سامان آرائش وزیبائش گھریلو استعمال کی اشیاء اور برتن وغیرہ خریدتے ہیں۔او ر یہ ضرورت ہمیں مجبور کرتی ہے۔کہ ہم ان کے ساتھ ضروری قواعد شرائط قیمت کی ادایئگی سامان کو وصول کرنے یا بھیجنے وغیرہ پراتفاق کرلیں اور ان تمام امور کو طے کرلیں جن کی ایک خریدار کو ضرورت ہوتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1 ص38

تبصرے