کیا رسول اور نبی میں کوئی فرق ہے؟
ہاں فرق ہے اہل علم فرماتے ہیں نبی وہ ہوتا ہے۔ جس کی طرف اللہ تعالیٰ ٰ نے شریعت کی وحی تو کی ہو لیکن اس کی تبلیغ کا اسے حکم نہ دیا ہو بلکہ وحی صرف اس لئے نازل کی ہو تاکہ وہ خود عمل کرے اس پر بھی تبلیغ کی پابندی نہیں ہوتی۔ اور رسول وہ ہوتا ہے جس کی طرف اللہ تعالیٰ ٰ نےشریعت کی وحی نازل کی ہو اور اسے حکم ہو کہ وہ اس کے مطابق خود بھی عمل کرے اور اس کی تبلیغ بھی کرے۔ہر رسول نبی بھی ہوتا ہے۔لیکن ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔انبیاء کرام علھیم السلام کی تعداد رسولوں سے زیادہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ نے بعض رسولوں کا قرآن مجید میں حکم فرمایا ہے۔اور بعض کازکر نہیں فرمایا ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:
''اور البتہ تحقیق ہم نے آپ سے پہلے (بہت سے ) پیغمبر بھیجے۔ان میں تو کچھ ایسے ہیں۔جن کےحالات ہم نے آپ سے بیان کردیئے ہیں۔ اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کیے اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ اللہ کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔''
اس آیت کی بنیاد پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ قرآن مجید میں جس قدر بھی انبیاء علھیم السلام مذکور ہیں وہ سب رسول ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب