بسا اوقات میرے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں۔کہ مجھے ڈر محسوس ہوتا ہے کہیں بے دین ہی نہ ہوجاؤں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیااس طرح کے خیالات کی وجہ سے گناہ ہوگا؟
یہ خیالات اورافکار پریشان اس شیطان کی طرف سے ہیں۔جو لوگوں کےدلوں میں اس لئے وسوسے ڈالتا ہے۔تاکہ مسلمان کو حیران و پریشان کردے۔جب تم اس طرح کے خیالات محسوس کرو تو اللہ تعالیٰ ٰ سے پناہ چاہو اور غیبی امور کے بارے میں سوچنا چھوڑ دو۔امور صفات وکائنات کے بارے میں میں بھی سوچنا ترک کردو تاکہ یقین کمزور نہ ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب