سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) علم غیب کادعویٰ کرنے والا کاہن یا جادو گر یا طاغوت ہے

  • 8418
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1983

سوال

(159) علم غیب کادعویٰ کرنے والا کاہن یا جادو گر یا طاغوت ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص علم غیب کادعویٰ کرے اس کا کیا حکم ہے؟غیب کی وہ کون سی قسمیں ہیں جنھیں جاننے کا انسان کو شوق ہوتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص علم غیب کا دعویٰ کرے وہ کاہن یا جادو گر یا طاغوت ہے۔کیونکہ علم غیب کو اللہ تعالیٰ ٰ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا ارشاد باری تعالیٰ ٰ ہے:

﴿وَعِندَهُ مَفاتِحُ الغَيبِ لا يَعلَمُها إِلّا هُوَ...٥٩﴾... سورة الانعام

‘‘اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں،جن کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔’’

غیب سے مراد مستقبل کے واقعات موت اور عمر وغیرہ کا علم ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے