سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(153) کیا کفر بھی اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ہے؟

  • 8412
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1349

سوال

(153) کیا کفر بھی اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم جانتے ہیں کہ اس دنیا میں حاصل ہونے والی ہر چیز اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ہے۔تو سوال یہ ہے کہ کیا کفر بھی اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے ہے۔؟یا پھر اس کے بارے میں ہم کیاکہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بات پر ایمان لانا فرض ہے۔کہ اللہ تعالیٰ ٰ اپنے فضل کے ساتھ جس چاہے ہدایت عطا فرماتا ہے۔اور اپنے عدل کے ساتھ جسے چاہے گمراہ کردیتا ہے۔دنیا میں کوئی چیز اللہ کی مشیت اور اس کے کونی وقدری ارادے کے بغیر پیدا نہیں ہوسکتی۔اس میں کفر وایمان اور اطاعت و معصیت بھی داخل ہے۔جو اللہ چاہے صرف وہی ہوتا ہے۔اور جو وہ نہ چاہے وہ نہیں ہوتا۔اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ ٰ نے اپنے بندوں کو  بھی قدرت واختیار عطا کیا ہے۔جس کےساتھ وہ اعمال خیر وشر کو اختیار کرسکتے ہیں۔ اور اعمال خیر بجالانے والے کو ثواب اور اعمال شر اختیار کرنے والے کو عذاب ہوگا۔اللہ تعالیٰ ٰ نے مومنوں پر اپنا یہ فضل وکرم فرمایا ہے۔کہ انھیں ہدایت سے نوازا اور محض اپنے فضل وکرم سے ان کےدلوں کواپنی اطاعت کی طرف متوجہ کردیا۔ کافروں کو اس نے ذلیل ورسوا کیا اور اپنے عدل وحکمت سے ان کے نفسوں ان کی خواہشوں اور ان کے دشمنوں کوچھوڑ دیا۔اور تمہارا رب کسی پرظلم نہیں کرتاکفر اللہ تعالیٰ ٰ کے کونی ارادہ اور بندے کی اپنی اس قدرت سے پیدا ہوتا ہے۔جو اللہ تعالیٰ ٰ نے اسے عطا کی ہے۔اسے حاصل شدہ اختیار واستطاعت ہی کی وجہ سے سزا ملے گی اگرچہ اس کے اختیار واستطاعت سے پہلے اللہ خالق ومالک کی قدرت وارادہ مقدم ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے