کیا میت پر نماز روزے اور قرآن کا صدقہ کرنا صحیح ہے؟
ہاں یہ صحیح ہے کہ انسان میت کے لئے نماز روزہ خیرات قرات قرآن او رزکر وغیرہ کا صدقہ کرے بشرط یہ کہ وہ مسلمان ہو اور اگر وہ کافر ہو تو پھر کسی چیز کا تبرع کرنا بھی جائز نہیں۔مثلاً اگر کوئی انسان بے نماز فوت ہوجائے تو اس کے گھر والوں کےلئے یہ جائز نہیں کہ وہ اس کے لئے استغفار کریں۔یااس کے لئے کسی بھی نیک عمل کا تبرع کریں لیکن یاد رہے کہ اس طرح کے اعمال صالحہ کا تبرع کرناکوئی مستحب امرنہیں بس یوں کہہ سکتے ہیں کہ جائز ہے۔اورافضل یہ ہے کہ اس کےلئے دعا کرے کیونکہ رسول اللہ ﷺ کاارشاد ہے۔
''جب کوئی ابن آدم فوت ہوجاتا ہے۔تو تین طرح کے (اعمال کے ) سوا اس کے تمام منقطع ہوجاتے ہیں۔1۔صدقہ جاریہ۔2۔علم نافع۔3۔وہ نیک اولاد جو اس کے لئے دعاءکرتی ہو۔''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب