سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) مذی سے طہارت

  • 8394
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2555

سوال

(135) مذی سے طہارت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجھے اچانک ہی کسی لڑکی یاکسی فلم کا کسنگ سین یاد آتا ہے یا دماغ میں ایسا کوئی خیال آتا ہے تو مذی خارج ہوتی ہے بعد صورتوں میں مزی اترتی تو محسوس ہوتی ہے مگر بعد میں سوکھ جاتی ہے تو نشان نظر نہیں آتا۔مذی کو کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں یا نہیں ،اکثر اوقات نماز پڑھتے ہوئے بھی ایسا ہوتا ہے ۔مزی کیا ہے اس کو کپڑے سے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے شرعٰی رہنمائی فرمائیں۔اور برائے مہربانی ان عادات بد اور جنسی بیماریوں کے علاج کے روحانی اور طب نبوی سےعلاج عطا فرمائیں نیز خیالات کو پاکیزہ رکھنے کے لیے کیا کیا جائے ،میری زندگی بہت گناہوں بھری تھی مگر اب میں توبہ کر چکا ہوں اور پاکیزہ زندگی گزارنے کی کوشش کر رہا ہوں مگر استقامت کیسے حاصل ہو ،کوئی روحانی علاج مرحمت فرمائیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

برے خیالات اور وساوس سے نکلنے والے پانی کو مذی کہا جاتا ہے،اس سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے اور نہ ہی غسل واجب ہوتا ہے ،اس سے وضو کر لینا ہی کافی ہے۔تفصیل کے لیے کلک کریں

اللہ تعالی آپ کو صراط مستقیم پر چلائے اور آپ سے شیطانی وساوس سے دور رکھے۔آپ کثرت سے ذکر واذکار میں مصروف رہا کریں،اور نمازوں کی پابندی کریں ۔اس کے ساتھ (یا مصرف القلوب صرف قلبی علی دینک وعلی اطاعتک) دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں ،اس کے ساتھ ہی ان ذرائع سے اپنی جان چھڑائیں ،جن سے آپ کی پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ان شاء اللہ دل و دماغ کی طہارت حاصل ہو گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے