کیا قبر پر لوہے پلیٹ یا پتھر وغیرہ کی لوح رکھنا اور اس پر آیت قرآنی کے ساتھ ساتھ میت کا نام اور تاریخ وفات لکھنا جائز ہے؟
میت کی قبر پر لکھناجائز نہیں خواہ قرآنی آیات ہوں یا کچھ اور ہو۔لوہے کی پلیٹ پر لکھنا جائز ہے نہ لکڑی یا پتھر کی تختی یا کسی اور چیز پر کیونکہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ ٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے منع فرمایا کہ:
(صحيح مسلم كتاب الجنائز ح:970)
''نبی کریمﷺ نے قبر کو چونا گچ(پختہ) کرنے اس پر بیٹھنے اور اس پرعمارت بنانے سے منع فرمایا ہے۔''
اور ایک دوسری روایت میں یہ الفاظ بھی مروی ہیں۔کہ آپﷺ نے اس سے بھی منع فرمایا کہ:
''قبر پر لکھا جائے''
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب