عورت کےلئے قبروں کی زیارت کا کیا حکم ہے؟
عورتوں کے لئے قبروں کی زیارت جائز نہیں ہے۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔
اس لئے بھی کہ عورتیں فتنہ میں جلد مبتلا ہوجاتی ہیں۔اور ان میں صبر کم ہوتا ہے۔لہذا ان پر یہ اللہ تعالیٰ ٰ کی ر حمت اور اس کا احسان ہے۔کہ ان کے لئے قبروں کی زیارت کو حرام قرار دے دیا تاکہ نہ خود فتنہ میں مبتلا نہ ہوں اور نہ دوسروں کو فتنہ میں مبتلا کریں۔اللہ تعالیٰ ٰ ہم سب کے حال کی اصلاح فرمائے! آمین!
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب