سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) (ان الله لا يغفر) اور(واني لغفار) میں تطبیق

  • 8360
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 1768

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آیت کریمہ:

﴿إِنَّ اللَّهَ لا يَغفِرُ‌ أَن يُشرَ‌كَ بِهِ وَيَغفِرُ‌ ما دونَ ذلِكَ لِمَن يَشاءُ...٤٨﴾... سورة النساء

یقینا اللہ تعالیٰ ٰ یہ(جرم)نہیں مخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک ٹھہرایا اور اس کے سوا جو گناہ وہ جس کو چاہے،معاف کر دے گا۔

اور آيت كريمہ:

﴿وَإِنّى لَغَفّارٌ‌ لِمَن تابَ وَءامَنَ وَعَمِلَ صـلِحًا ثُمَّ اهتَدى ﴿٨٢﴾... سورة طه

‘‘اورجوشخص توبہ کرے اورایمان لائے،عمل نیک کرے،پھر سیدھے راستے پرچلے،اس کو میں ضروربخش دینے والا ہوں۔’’

میں تطبیق کیسے ہوگی کیا ان میں تعارض نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دو آیتوں میں کوئی تعارض نہیں ہے۔کیونکہ پہلی آیت اس شخص کے بارے میں ہے  کہ جو شرک پر مرے اور توبہ نہ کرے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ معاف نہیں کرے گا اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا ہے:

﴿إِنَّهُ مَن يُشرِ‌ك بِاللَّهِ فَقَد حَرَّ‌مَ اللَّهُ عَلَيهِ الجَنَّةَ وَمَأوىهُ النّارُ‌ وَما لِلظّـلِمينَ مِن أَنصارٍ‌ ﴿٧٢﴾... سورة المائدة

‘‘یقین مانو کہ جو شخص بھی اللہ کے ساتھ (کسی کو)شریک کرتا ہے،اللہ تعالیٰ  نے اس پر بہشت حرام کردی ہےاوراس کا ٹھکانہ دوزخ ہی ہے اورظالموں کا کوئی مددگارنہیں ہوگا۔’’

اور فرمايا:

﴿وَلَو أَشرَ‌كوا لَحَبِطَ عَنهُم ما كانوا يَعمَلونَ ﴿٨٨﴾... سورة الانعام

‘‘اور اگر (بالفرض)وہ لوگ(مذکورہ انبیاء بھی) شرک کرتے تو جوعمل وہ کرتے تھے، وه سب ضائع ہوجاتے۔’’

دوسری آیت کریمہ ان لوگوں کے حق میں ہے۔ جو توبہ کرلیں اسی طرح حسب ذیل آیت کریمہ :

﴿ قُل يـعِبادِىَ الَّذينَ أَسرَ‌فوا عَلى أَنفُسِهِم لا تَقنَطوا مِن رَ‌حمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغفِرُ‌ الذُّنوبَ جَميعًا إِنَّهُ هُوَ الغَفورُ‌ الرَّ‌حيمُ ﴿٥٣﴾... سورة الزمر

‘‘(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو )کہہ دوکہ اے میرے بندو!جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سےناامید نہ ہونا،اللہ توسب گناہوں کو بخش دیتا ہے یقینا وہی بہت زیادہ بخشنے والانہایت مہربان ہے۔’’

 کے بارے میں علماء کا اتفاق ہے۔کہ یہ بھی   توبہ کرنے والوں کے بارے میں ہے۔ اور توبہ کی توفیق عطا فرمانے والا بھی تو اللہ ہی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ