سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(93) بدعات

  • 8352
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1881

سوال

(93) بدعات
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محدثات الامور (بدعات) سے کیا مراد ہ اور اس کے کیا معنی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسول اللہ ﷺ کے ارشاد:

اياكم  ومحدثات الامور (مسند احمد)

''اپنے آپ کو دین میں نئی باتوں س بچائو''

سے مراد ہروہ نئی بدعت ہے جسے لوگوں نے دین اسلام میں ایجاد کرلیا ہو۔خواہ اس کا  تعلق عقائد سے ہو یا عبادات وغیرہ سے کہ یہ کتاب اللہ سے یا رسول اللہﷺ کی صحیح سنت سے ثابت نہ ہو مگر لوگوں نے اسے دین بنا لیا ہو۔اور اس کے ساتھ یہ سمجھ کر اللہ کی عبادت کرتے ہوں۔کہ یہ حکم شریعت ہے حالانکہ یہ حکم شریعت نہیں۔بلکہ یہ بدعت ار شریعت میں ممنوع ہوتاہے مثلا فوت شدہ صالحین یا غائبین سےدعاء کرانا قبروں پرمسجدین بنانا قبروں کے اردگرد طواف کرنا اہل قبور سے مدد طلب کرنا اور یہ گمان کرنا  کہ وہ اللہ کے ہاں ان کے سفارشی ہیں اور حاجتوں کو پورا کرنے اور مشکلات کے خاتمہ کے لئے وسیلہ ہیں۔انبیاء اور اولیاء کے ایام ولادت پرعرس منانا اور ان ایام میں محفلیں منعقد کرنا اور ان محفلوں میں ایسے کام کرنا جن کو یہ شب ولادت یا یوم ولادت یا ماہ ولادت کی مناسبت سے تقریب کے مخصوص کام قرار دیتے ہیں۔الغرض اس طرح کی بے شمار بدعات وخرافات ہیں جن کا اللہ تعالیٰ ٰ نے کوئی حکم دیا اور نہ رسول اللہﷺ کی سنت سے یہ ثابت ہیں اس وضاحت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بعض بدعات تو شرک ہیں مثلا مردوں سے فریاد یا انکے نام کی نذر نیاز اور بعض صرف بدعت ہیں۔شرک نہیں مثلا قبروں پرعمارتیں یا مسجدیں بنانا بشرط یہ کہ ان میں غلو کےایسے کام نہ کئے جایئں جو شرک تک پہنچادینے والے ہوں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے