سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(90) نبی کریمﷺسے دعائے فریاد کرنا

  • 8349
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1866

سوال

(90) نبی کریمﷺسے دعائے فریاد کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہر ضرورت کےلئے نبی کریمﷺ سے دعا ء فریاد کرنا اور مصائب ومشکلات کے وقت آپﷺ کی ذات  گرامی سے قبر شریف کے قریب سے یا دور سے مدد مانگنا شرک قبیح ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد آپ سے ضرورتوں کے پورا کرنے یا مشکلات کے خاتمہ کےلئے دعاء فریاد یا مدد طلب کرنا شرک اکبر ہے جس سے انسان ملت اسلامیہ سے خارج ہوجاتا ہے۔خواہ کوئی دعا اور فریاد قبرشریف کے پاس کرے یا دور سے ''مثلا یوں کہے''یا رسول اللہ! مجھے شفا عطا فرمادو۔''یا رسول اللہ!میرے گمشدہ (عزیز) کو واپس لوٹا دو۔'' وغیرہ

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے