ظہور مہدی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟کیا احادیث سے یہ ثابت ہے۔؟امید ہے اپ وضاحت فرما کر شکریہ کا موقعہ بخشیں گے؟
امام مہدی کی آمد کے بارے میں بہت سی احادیث ہیں جو متعدد طرق سے وارد اور جنھیں بہت سے آئمہ حدیث نے روایت کیا ہے۔ اہل علم کی ایک جماعت جس میں چوتھی صدی کے عالم ابو الحسن آجری بھی شامل ہیں۔ نے یہ بات زکر کی ہے۔ کہ مہدی کی آمد کے بارے میں واردف احادیث تو تواتر معنوی تک پہنچی ہوئی ہیں۔علامہ سفارینی نے اپنی کتاب الوامع الانوار البھیہ) میں اور علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ''التوضیح فی تواتر احادیث المہدی والدجال والمسیح'' میں یہی بات زکر کی ہے۔ان کی مشہور علامات بھی ہیں۔ جو احادیث میں مذکورہ ہیں۔جن میں سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ظلم وستم سے بھری ہوئی زمین کو وہ عدل وانصاف سے بھر دیں گے لیکن کسی کے لئے یہ جائز نہیں کہ وہ یہ کہے فلاں بن فلاں ہی مہدی ہے۔ حتیٰ کہ اس میں وہ ساری علامات موجود نہ ہوں۔جن کا نبی اکرمﷺ نے صحیح احادیث میں زکر فرمایا ہے۔اور جن میں سے اہم ترین علامت جیسا کہ ہم نے زکر کیا ظلم وستم سے بھری ہوئی زمین کو عدل و انصاف سے بھر دینا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب