کیا ابلیس ۔۔۔لعنۃ اللہ۔۔۔اب تک زندہ ہے یا مرگیا ہے؟کیا جن بھی اپنے مردوں کو انسانوں کی طرح دفن کرتے ہیں؟
اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا ہے کہ ابلیس نے مہلت طلب کی جو اسے دے دی گئی جیسا کہ حسب زیل ارشاد باری تعالیٰ ٰ میں ہے کہ:
''ابلیس نے کہا اے میرے پروردیگار مجھے اس روز تک کہ جب لوگ اٹھائے جایئں مہلت دے اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا کہ تجھ کو مہلت دی جاتی ہے''
چنانچہ وہ اس یوم معلوم تک زندہ ہے۔جس میں اللہ تعالیٰ ٰ نے اس کی ہلاکت کا حکم دیاہے۔اور وہ دنیا میں سب سے آخر میں مرنے والا ہوگا۔جن ایسےارواح ہیں۔جو جسموں سے بے نیاز ہیں وہ فوت تو ہوتے ہیں لیکن ان کی تدفین ان کے حسب حال ہوتی ہے۔ہمیں ان کی صورتوں کی کیفیت اور انکی موت وتدفین کی حالت کا علم نہیں ہے کیونکہ ان کا تعلق جنس بشر سے نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب