سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(77) رسول اللہ ﷺ کی جنوں سے ملاقات

  • 8336
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1541

سوال

(77) رسول اللہ ﷺ کی جنوں سے ملاقات
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ ثابت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جنوں کے ساتھ ملاقات فرمائی تھی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں یہ صحیح حدیث سے ثابت ہے رسول اللہ ﷺ نے اس ملاقات کے بارے میں صحابہ کرامرضوان اللہ عنہم اجمعین  کو بھی بتایا انہیں ان کے آثار بھی دکھائے چنانچہ  تفسیر ابن کثیر میں ملاحظہ فرمائیے سورہ احقاف کی آیت کریمہ"

﴿وَإِذ صَرَ‌فنا إِلَيكَ نَفَرً‌ا مِنَ الجِنِّ يَستَمِعونَ القُر‌ءانَ فَلَمّا حَضَر‌وهُ قالوا أَنصِتوا فَلَمّا قُضِىَ وَلَّوا إِلى قَومِهِم مُنذِر‌ينَ ﴿٢٩﴾... سورة الاحقاف

''اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کیے کہ قرآن سنیں۔۔۔''

کی تفسیر نیز سورۃ الرحمٰن اور سورہ الجن کی تفسیر میں آپ کو اس مفصل سوال کا جواب مل جائے گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے